غیر معیاری جراثیم کش ادویات کا کارو بار

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ میں محکمہ زراعت کے لا انفور سمنٹ نے کئی مقامات پر غیر معیاری جراثیم کش ادویات اور کھادو ں کے گودامو ں کے خلاف زور دار مہم چھیڑ دی ہے ۔جمعرات کے روز ضلع کے لنگیٹ ،کرالہ گنڈ اور دیگر مقامات پر لا انفو سمنٹ کی ٹیمیںسر گرم عمل ہیں جو شب و روز کیڑے مار اودیات اور کھادوں کے گوداموں کا معائنہ کر رہے ہیں تاکہ بازاروں میں نقلی اور غیر معیاری کیڑے مار ادویات فروخت نہ ہو سکیں ۔جمعرات کو شمالی کشمیر کے افسران نے انفو ر سمنٹ ونگ ہندوارہ و کپوارہ نے ضلع بھر میں کیڑے مار ادویات اور کھادوں کے گودامو ں کا معائنہ کیا تاکہ نا قص کیڑے مار ادویات اور کھادو ں کی فروخت کی جانچ کی جاسکے ۔انہو ں نے دکاندارو ں کو خبر دار کیا کہ اگر کوئی نا قص کیڑے مار ادویات اور نقلی کھادیں فروخت کرتے ہوئے پایا گیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔محکمہ زراعت کے لا انفو ر سمنٹ کے انسپکٹر برائے کپوارہ اور ہندوارہ سید مشتاق احمد اور ان کی ٹیم نے دن بھر ضلع کے مختلف علاقوں میں اپنی سر گرمیاں جاری رکھیں ۔انہو ں نے لوگو ں سے کہا کہ وہ اپنی شکایت فوری طور درج کریں تاکہ وہ نقلی اور غیر معیاری جراثیم کش ادویات فروخت کرنے والو ں کے خلاف کارروائی کریں گے ۔اس حوالہ سے محکمہ زراعت کے چیف ایگریکلچرل افسرنزید احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ محکمہ کی یہ کارروائیاں جاری رہیں گی کیونکہ ضلع کے مختلف بازارو ں میں نقلی اور غیر معیاری جراثیم کش ادویات فروخت کرنے کی شکایت بار بار مو صول ہو رہی ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ ایسے لوگو ں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی جو اس کا رو بار میں ملو ث ہیں ۔انہو ں نے مزید کہا کہ چند روز قبل ڈائریکٹر محکمہ زراعت نے بھی کپوارہ کا دورہ کیا اور ان کی ہدایت پر آج کل محکمہ کی مختلف ٹیمیں نقلی اور غیر معیاری جراثیم کش اودیات فروخت کرنے والو ں کے خلاف متحرک ہیں ۔