غیر معیاری تارکول بچھانے کا الزام

مینڈھر//محکمہ گر یف کے خلاف منکو ٹ میں لو گو ں نے احتجاج کیا جس کی وجہ سے 30منٹ تک منکو ٹ ۔ پو نچھ سڑ ک ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند رہی ۔ اس دوران لو گو ں نے محکمہ گر یف کے خلاف نعرے با زی کی ۔نمبردار رزاق کے قیادت میں منکو ٹ اور اس کے گر دنو اح کے لو گو ں نے گریف کے خلاف احتجاج کیا ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ گر یف سڑ ک پر غیر معیا ری تارکول بچھارہاہے اور یہی وجہ ہے کہ تھوڑی سی بارش ہونے پر تارکول اکھڑ جاتاہے۔انہوںنے کہاکہ سڑک کی حالت یہ ہے کہ اس پر جگہ جگہ کھڈے بن چکے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ محکمہ گر یف صرف بل نکالنے کیلئے سڑ ک پر غیر معیا ری میکڈم بچھا رہا ہے ۔ احتجاج کو دیکھتے ہو ئے نائب تحصیلدار کاسبلا ڑی عبدالرئوف موقعہ پر پہنچے اور انہوںنے مظاہر ین کو یقین دلا یا کہ وہ اس کی تحقیقات کرائیںگے اور اگر کوئی بھی ملازم یا افسر ملوث پایاگیاتو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ نا ئب تحصیلدار کی یقین دہا نی پر لوگوں نے احتجاج ختم کردیااور سڑ ک کو ٹر یفک کی آمد ورفت کے لئے کھو ل دیاگیا ۔ اس ضمن میں جب نا ئب تحصیلدار کاسبلا ڑی سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ واقعی سڑ ک پر غیر معیا ری تارکول بچھایاجارہاہے جس کی انکوائری کرائی جائے گی ۔