غیر معیاری اورجراثیم کش ادویات کا کاروبار | شمالی کشمیر میں کئی گوداموں کی تلاشی لی گئی

کپوارہ//محکمہ زراعت لاء انفورسمنٹ نے بارہمولہ اور کپوارہ میں غیر معیاری اورجراثیم کش ادویات اور کھادوں کے گوداموں کے خلاف گزشتہ کئی روز سے زور دار مہم چھیڑی دی ہے ۔ سوپور فروٹ منڈی اور شمالی کشمیر کے مختلف قصبوں میں لاء انفورسمنٹ کی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں جوشب وروزکیڑے مارادویات اور کھادوں کے گوداموں کا معائنہ کررہے ہیں تاکہ بازاروں میں نقلی اور غیر معیاری کیڑے مار ادویات فروخت نہ ہوسکیں۔ان ٹیموں میںڈسٹرکٹ لاء انفورسمنٹ افسر شمالی کشمیر ڈاکٹر تسنیم کوثر، لاء انفورسمنٹ انسپکٹر شمالی کشمیر منیر حسین نائیک کے ساتھ ساتھ محکمہ زراعت کے ایکسٹنشن افسر ڈاکٹر منظور احمد لرہ اور ڈاکٹر عمران خانشامل ہیں۔انہوں نے کیڑے مارادویات ایکٹ(1968)اور اس کے قواعد(1971)کے سختی سے نفاذکے لئے متعلقہ افسران اورقانون نافذ کرنے والی ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں۔ انہوںنے مزید کہاکہ لوگ فوری طور پر ان افسران کے پاس اپنی شکایات درج کراسکتے ہیںتاکہ غیر معیاری اور نقلی کیڑے مار ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔