غیر قانونی کان کنی

 سوناواری//سوناواری کے علاقہ حاجن میں پولیس نے قدرتی وسائل کی غیر قانونی لوٹ کھسوٹ کے الزام میں تین افراد کی گرفتاری عمل میں لائی اورایک جے سی بی کو ضبط کیا۔ایس ڈی پی او حاجن لطیف احمد خان کی نگرانی میںحاجن تھانہ کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او حاجن کی قیادت میں پاریبل حاجن کے متعدد مقامات پر چھاپہ مارا اور موقع پر ہی غیر قانونی طور پر نکالی گئی مٹی اور ریت سے لدے ٹپر پکڑے۔اس موقع پر تین افراد کو گرفتار کر تے ہوئے ٹپر اور جے سی بی کو موقع پر ہی قبضے میں لے لیاگیا۔تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے حاجن تھانہ منتقل کردیا گیا ۔معاملے کی نسبت مقدمہ زیر نمبر 07/2022حاجن تھانہ میں درج کیا گیا۔