غیر قانونی کان کنی

بارہمولہ// بارہمولہ تھانہ کی پولیس پارٹی نے ایس ڈی پی او ٹنگمرگ ہلال خالق کی نگرانی میں جیالوجی اینڈ مائننگ محکمہ کے ساتھ مل کر ضلع بارہمولہ کے لولپورہ اور کرہامہ کنزر میں معدنیات کی غیر قانونی کان کنی اور نقل و حمل کیلئے 13 گاڑیاں (8 ٹپر، 4 ٹریکٹر اور 1 جے سی بی) ضبط کیں۔ پولیس نے لوگوں سے کہاہے کہ وہ کسی بھی نالے سے کسی بھی قسم کی غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہوں کیونکہ یہ حکومتی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔