غیر قانونی کان کنی | ہند وارہ میں جے سی بی ضبط

کپوارہ//ہندوارہ پولیس نے غیر قانونی کنی کے الزام میں ایک جے سی بی ضبط کرلیا ہ۔پولیس چوکی لنگیٹ کی ٹیم نے سب انسپکٹر شاہد نذیر کی قیادت میں جیالوجی اینڈ مائننگ محکمہ کے اہلکاروں نے ایم ایم آر ڈی ایکٹ کے تحت ایک جے سی بی کو قبضے میں لے لیا اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق جے سی بی کا استعمال سرکاری اراضی سے غیر قانونی طور پر معدنیات نکالنے میں کیا جا رہا تھا۔ہندوارہ پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی ندی نالے سے پتھر،ریت اور دیگر معدنیات غیر قانونی طور پر نکالنے میں ملوث نہ ہوںاورجو افراد اس میں ملوث پائے جائیں گے اُن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔