عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ایکسائز کمشنر سباش چندر چھیبر کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز نے بڈگام اور پلوامہ میں کئی اینٹ بھٹوں پر چھاپوں کے بعد جموں کے تحصیل بشنہ کے کریل مانسا اور شیخ پور گاؤں میں غیر قانونی شراب کشید کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے اہم کارروائی شروع کی۔ ڈپٹی ایکسائز کمشنر (ایگزیکٹیو) کی قیادت میں چھاپے مارے گئے، جس کا مقصد علاقے میں شراب کی غیر قانونی پیداوار کی کارروائیوں کو ختم کرنا تھا۔ٹیم نے 4500کلو گرام ( lahan) شراب بنانے کیلئے درکار مودا کو قبضے میں لے کر موقعہ پر ہی تباہ کر دیا۔یہ مواد جو کہ غیر قانونی شراب کی تیاری میں استعمال ہونے والا ایک اہم جزو ہے، جسے سرکاری زمین پر پایا گیا اور بعد میں تلف کر دیا گیا۔یہ چھاپہ محکمہ ایکسائز کی غیر قانونی کشید کو ختم کرنے اور ایکسائز قوانین کے سختی سے نفاذ کو یقینی بنانے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے محکمہ نے بڈگام اور پلوامہ اضلاع میں متعدداینٹ بھٹوں پر چھاپے مارے اور غیر قانونی شراب کی تیاری میں استعمال ہونے والے سینکڑوں لیٹر مواد کو ضبط کرکے موقعہ پر ہی ضایع کیا ۔