غیرقانونی کان کنی، پٹن ، چندوسہ اور کریری میں9گاڑیاں ضبط

بارہمولہ//بارہمولہ پولیس نے پٹن ، چندوسہ اور کریری علاقوں میں غیرقانونی کان کنی کی نقل و حمل میں ملوث9گاڑیاں ضبط کر لیں۔پولیس نے سینئر افسران کی نگرانی میں پٹن ، چندوسہ اورکریری علاقوں سے غیر قانونی کان کنی کی نقل و حمل میں ملوث 9 گاڑیاںضبط کیں جن میں2ٹپر اور7ٹریکٹرشامل ہیں۔ پولیس نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہوں کیونکہ یہ حکومتی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔