سرینگر//اکیڈیمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز کی طرف سے کل شیرازہ کشمیری کے غلام نبی گوہرکی رسمِ رونمائی انجام دی گئی۔ اس سلسلے میں اکیڈیمی کے صدر دفتر واقع لال منڈی پر ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جسکی صدارت پروفیسر محمد زمان آزردہ نے کی جبکہ سیکریٹری اکیڈیمی ڈاکٹر عزیز حاجنی، غلام نبی گوہر کی اہلیہ حسینہ گوہر اور اُن کے فرزند شہوار گوہر موجود تھے۔ تقریب میں غلام نبی گوہر اور شیرازہ کی خصوصی اشاعت کے حوالے سے غلام نبی آتش اور عنایت گُل نے دو مقالات پیش کئے۔ پروفیسر محمد زمان آزردہ نے شیرازہ کشمیری کے غلام نبی گوہر کی اشاعت کے لئے اکیڈیمی کو مبارکباد پیش کی اور اسے ایک انتہائی اہم سنگِ میل قرار دیا۔ تقریب کے آغاز پر پروفیسر حامدی کاشمیری، غلام نبی گوہر اور دسمبر کے مہینے میں وفات پانے والے ادیبوں اور ثقافت شناس شخصیات کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ تقریب میں دیگر شخصیات کے ساتھ ساتھ محی الدین مرزا، رحیم رہبر، ایوب صابر، امداد ساقی، تنہا شہلپوری، مجید مسرور، شاکر شفیع، مجید مجازی، شبیر حُسین شبیر، روحی جان، علی احسن، عبدالرشید شاد، غلام احمد مخمور، یونس وحید، غلام نبی ادفر، غلام رسول سدور، محمد یاسین مدہوش، شوکت فرار، محمد اقبال اقبال، عبدالرحمان لطیف، اسد اللہ اسد، ہارس رشید،ظفر مظفر، عبد السلام کوثری،جاوید اقبال،ڈاکٹر سید افتخار احمد،سلیم سالک، ڈاکٹر شبنم رفیق، مقبول ساجد،جمیل انصاری، عصمت عزیز، عافیہ قاری، اقبال لون،طاہر احمد موجود تھے۔
غلام نبی گوہر کے فن اور شخصیت پر شہرازہ کا خصوصی شمارہ جاری
