غلام حسن میر اور پروفیسر ٹنڈن گورنر سے ملاقی

جموں//سابق وزیر غلام حسن میر نے راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔اس دوران انہوں نے گورنر کے ساتھ ریاست کو درپیش مختلف چیلنجوں سے نمٹنے اور ریاست میں امن اور معمول کے حالات بحال کرنے کے لئے لازمی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔اس دوران دلی یونیورسٹی میں شعبہ فزکس اور ایسٹرو فزکس کے سربراہ پروفیسر آر پی ٹنڈن نے یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی ۔اس دوران انہوں نے گورنر کو ریاست میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے درکار اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ گورنر نے اُس یونیورسٹی میں عملائے جارہے تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں کی افادیت کو اُجاگر کیا۔