غلام احمد میر کانگریس سی ایل پی مقرر

سرینگر// یونین کے زیر انتظام علاقے میں نیشنل کانفرنس-کانگریس مخلوط حکومت کے قیام سے ایک دن قبل کانگریس نے منگل کو غلام احمد میر کو جموں و کشمیر میں اپنا لیجسلیچر پارٹی لیڈر مقرر کیا۔پردیش کانگریس کمیٹی سربراہ طارق حمیدقرہ کو لکھے ایک خط میں، اے آئی سی سی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے میر کو مقننہ پارٹی کا لیڈرمقرر کیا ہے ،جنہوں نے ڈورو اسمبلی سیٹ ریکارڈ فرق سے جیتی ہے۔ کانگریس لیجسلیچر پارٹی نے 11 اکتوبر کو سری نگر میں میٹنگ کی اور سی ایل پی کو نامزد کرنے کا فیصلہ نئی دہلی میں کانگریس کی مرکزی قیادت پر چھوڑ دیا۔