عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//الیکشن سے متعلق فرائض میں کوتاہی کے پیش نظر ضلع الیکشن آفیسر(ڈی ای او)سری نگر نے ایک سرکاری اہلکار کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔اس سلسلے میں ڈی ای او سری نگر کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں ایک سرکاری افسر سرفراز احمد ڈار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سابقہ گزیٹیئرز یونٹ (جو اس وقت محکمہ آرکائیوز، آرکیالوجی اینڈ میوزیم کشمیر میں نیشنل رجسٹر آف ریکارڈ آفس، سری نگر میں تعینات ہیں)کو چھانہ پورہ اسمبلی حلقہ میں پڑنے والے برزلہ زون کے زونل مجسٹریٹ کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ افسر نے بار بار کی اطلاع کے باوجود اپنی ذمہ داریاں انجام دینے سے انکار کر دیا اور اسے فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور اگلے احکامات تک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ے) سری نگر کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (کے) سری نگر افسر کی فرائض میں غفلت اور بدتمیزی کی تفصیلی انکوائری کریں گے۔ وہ ایک ہفتہ کے اندر ڈی ای او سری نگر کو جامع رپورٹ پیش کرے گا۔ادھر جموں میںڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر سچن کمار ویشیا نے مقررہ الیکشن ڈیوٹی ٹریننگ سیشن میں شرکت نہ کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔کنٹرولنگ افسران اور ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کر کے ان کی غیر حاضری پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔ موصولہ جوابات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی ای او نے زور دیا کہ “اسمبلی انتخابات کا انعقاد پیشہ ورانہ مہارت اور مستعدی کے اعلی معیار کے ساتھ کیا جائے گا۔” انہوں نے انتخابی عمل کے دوران الیکشن کمیشن آف انڈیا کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔