غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل میں اسرائیلی رکاوٹیں جاری: اقوام متحدہ

یواین آئی

اقوام متحدہ// اسرائیل نے یکم سے 18 جون کے درمیانے عرصے میں غزہ کے شمال کو 61 امدادی کارروائیوں میں سے صرف 28 کو گزرنے کی اجازت دی ہے۔یومیہ پریس کانفرنس میں اقوام کے نائب ترجمان فرحان حق نے یکم تا 18 جون کے درمیان غزہ کے شمال میں انسانی امداد کی کارروائیوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔حق نے بتایا کہ اسرائیلی حکام امداد کی ترسیل کو روک رہے ہیں، حکام نے پہلے سے مربوط انسانی امدادی کارروائیوں میں سے صرف 28 کو غزہ کے شمال میں جانے کی اجازت دی، 8 کو داخلے سے روک دیا گیا، 16 کی رفتار کو کم کیا گیا اور 9 کو منسوخ کر دیا۔