طاقوں سے رفتگاں کے دئیے کون لے گیا
ہر ایک پوچھتا تھا ارے کون لے گیا
ڈرتا ہوں پستیوں کی طرف دیکھنے سے بھی
اتنی بلندیوں پہ مجھے کون لے گیا
تمثیلیں، استعارے، تراکیب اور طرز
سامان شعر سے یہ مرے کون لے گیا
لایا تھا بحرِ خواب کی تہہ سے میں ایک لعل
آنکھوں سے مری رات رہے کون لے گیا
دل کھوگیا تھا اس کا مجھے دیکھ کر کہا
کیوں بولتا نہیں تو ابے کون لے گیا
نخلِِ سکوتِ فکر کے پتے رفیق ؔراز
تازہ تھے اور تھے وہ ہرے کون لے گیا
رفیق رازؔ
سرینگر، موبائل نمبر؛9622661666
غزلیات
عشق سے گر گزر چکے ہوتے
کب کے ظالم تو ڈر چکے ہوتے
فیصلہ ہوگا قتل کر کے ہی
تم جو کہتے تو کر چکے ہوتے
چھین کر چین چہروں سے اب تک
زخم یہ کب کے بھر چکے ہوتے
کٹتی ہیں انتظار میں راتیں
ورنہ تو کب کے مر چکے ہوتے
ہے خدائی نہ لوگوں کے بس میں
یہ کہیں بھی مُکر چکے ہوتے
✍راتھر عمرؔ
سرہامہ،سریگفوارہ،اننت ناگ
موبائل نمبرات؛ 7006817548/
9906535991
تنہائیوں میں اکثر کیسا عذاب دینا
خود ہی سوال کرنا خود ہی جواب دینا
ٹوٹے تو اشک ہونگے تبدیل پھر لہو میں
کچھ سوچ کر سمجھ کر آنکھوں کو خواب دینا
پیلٹ سے چھین لینا آنکھوں کی روشنی کو
ننھے سے ہاتھ میں پھر لاکر گلاب دینا
اے دلفریب ساحر کچھ کر کرشمہ سازی
ظلمت کے باسیوں کو اک آفتاب دینا
جیسے کہ خواہشیں ہیں سب ناتمام اپنی
دل ہے اگر چہ دینا خانہ خراب دینا
اس وصل کی گھڑی میں کچھ اور گفتگو ہو
رہنے دو پھر کسی دن میرا حساب دینا
سید وقار دانش
سرفراؤ کنگن،رابطہ نمبر؛8491848782
یہی ہے التجا حق سے ، یہی ہے آرزو اپنی
مٹے نہ تیرگی میں بھی خودی کی جستجو اپنی
خوشامد کے چمن میں کون ہے بلبل سے وابستہ
ہے اب تو ہر کلی کرتی مگس سے گفتگو اپنی
ارے اُن کو گمان ہے کیوں مروت نہ رہی ہم میں
وفا میں برملا ہم نے لُٹادی آبرو اپنی
گزر جائیں زمانے پریہی انداز ہو اپنا
فنا ہو جائیں مٹ جائیں ،رہے قائم یہ بُو اپنی
سنا ہے زیبؔ بدلے ہیںحیات و موت کے نقشے
قیامت ہو، حقیقت سے اگر ہوں روبرو اپنی
زیبؔ
سوپور کشمیر۔
طالبہ بارہویں جماعت
فیصلہ ہے کہ ترے دل میں ٹھہرنا ہے مجھے
اور اک درد کے عالم سے گزرنا ہے مجھے
رات کیا جانے ابھی کام ہے کتنا باقی
شام کو ڈوبنا ہے صبح ابھرنا ہے مجھے
ایک طوفاں سے ہے مجھ کو بھی پرانی رنجش
یہ اگر وہ ہے تو پانی میں اترنا ہے مجھے
میرا کمرہ ، میری راتیں، میری نیندیں ہیں مگر
میرے ہی خواب ڈراتے ہیں تو ڈرنا ہے مجھے
ان کی نظروں میں اگر رہنا ہے پھولوں کی طرح
روز خوشبوؤں کی مانند بکھرنا ہے مجھے
جب سے قسطوں میں ہی ملنے لگیں سانسیں بلراجؔ
روز جینے کے لیے روز ہی مرنا ہے مجھے
بلراجؔ بخشی
۱۳/۳، عید گاہ روڈ ، آدرش کالونی،
اُدہم پور- ۱۸۲۱۰۱(جموں کشمیر)
Mob: 09419339303
ہر ہر قدم پہ حلقۂ منزل بنا کے دیکھ
پلکوں سے اپنی راہ کے ذرے اُٹھا کے دیکھ
منزل کی سمت پائے شکستہ اُٹھا کے دیکھ
ممکن نہیں ہے جو، اُسے ممکن بناکے دیکھ
افسانۂ حیات کو رنگیں بنا کے دیکھ
پھر دیکھ ایک بار یوں ہی مسکرا کے دیکھ
خود اعتمادیوں کا کرشمہ تو دیکھئے
تِنکے پکارتے ہیں نشیمن بنا کے دیکھ
ساحل پہ اُس کی عظمتِ زیشاں کو بھول جا
طوفاں میں کتنے حوصلے ہیں ناخُدا کے دیکھ
اے جانِ آرزو مری نظریں ہیں منتظر
قابل ہے دل میں رہنے کے تُو دل میں آکے دیکھ
ظالم تجھے تو شانِ حقارت روا نہیں
نظروں سے یوں نہ مجھکو تو اپنی گرا کے دیکھ
کھُل جائے گا حیات کا گلشن مرے ساقیؔ
میری طرف بھی دیکھ مگر مسکرا کے دیکھ
امداد ساقیؔؔ
سرینگر،موبائل نمبر؛ 9419000643
عُذر ہے ساقی سے اپنا وہ کرم کرتے نہیں
کیوں سرِ میخانہ اکثر جام وہ بھرتے نہیں
کاش دیتا میکدے میں جام وہ ہم کو مُدام
ہم تلاشِ مۓ میں گرداں دربدر پھرتے نہیں
کیا بتائیں آپ سے ہم آبلہ پایانِ شوق
تشنہ لب ہونے کے مؤجب ہم سفر کرتے نہیں
مختصر روداد اپنی ہے رقم پیرِ مُغاں
ہم عنایت کا تری مطلق بھرم کرتے نہیں
اور ہونگے جن کو ہوگا آپ سے شکوہ حضور
آپ کے جورو جفا کا ذکر ہم کرتے نہیں
چھیڑتے ہیں دوست اکثر ساغر و مینا کی بات
جانب مئخانہ لیکن ہم نظر کرتے نہیں
ہونے والی ہے شب تاریک کی مُدت تمام
وائے رے عشاقؔ پھر ذکرِ سحر کرتے نہیں
عشاقؔ کشتواڑی
صدر انجمن ترقی اردو (ہند) شاخ کشتواڑ
موبائل نمبر؛9697524469
کیسے پیکر میں سنوارا جائے ہے
چاند دھرتی پر اُتارا جائے ہے
دل سے جس کو ہے نکالا آپ نے
پھر اُسے کیوں کر پکارا جائے ہے
ایک موج ِبے نشاں کے شوق میں
تیرے ہاتھوں سے کنارا جائے ہے
زہر پینے بھی دو ساگر کی طرح
مے قدے میں کیا تمہارا جا ئے ہے
سب سفینوں کوڈبو کر اب یہاں
کیوں خبر بن کےاُبھاراجائے ہے
درد ِ دل اتنا بڑا ہے جو کہ اب
رات بھر مجھ کو پکارا جائے ہے
راقم حیدر
حیدریہ کالونی، شالیمار ،موبائل نمبر؛9906543569
نظر اس کی نیچے بھلا کیوں جھکی ہے
’’محبت، عدوات، وفا، بے رُخی ــ‘‘ہے
وہ معصوم نادان اتنی حسیں ہے
زمیں پر لگے چاندنی آ چُکی ہے
لگا روگ جس کو اگر عشق کا ہے
دوانہ ہوا وہ بھلا آدمی ہے
جسے عشق میں لگ گئی چوٹ ہو گی
وہ بے چین بے تاب رہتا دُکھی ہے
نہیں ہوش رہتا اُسے پھر کوئی بھی
منیؔ عشق میں کون ہوتا سُکھی ہے
ہریش کمار منیؔ بھدرواہی
جموںکشمیر
موبائل نمبر؛9596888463