غریب مریضوں کے داخلے سے انکار

نئی دہلی//یو این آئی//دہلی حکومت نے معاشی طور پر کمزور سیکشن (ای ڈبلیو ایس) سے تعلق رکھنے والے مریضوں کے داخلے سے انکار کی شکایات کے سلسلے میں سر گنگا رام اسپتال کو شو کاز نوٹس جاری کیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے یہ کارروائی اسپتال سے غیر اطمینان بخش جواب موصول ہونے کے بعد کی گئی جب عام آدمی پارٹی کے ایک ایم ایل اے نے ای ڈبلیو ایس مریضوں کے داخلے سے انکار کی شکایت کی۔قرول باغ کے ایم ایل اے وشیش روی کی شکایت میں اسپتال کی طرف سے ای ڈبلیو ایس کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کا الزام ہے ۔