غرباءمیں ملبوسات تقسیم

 
 
راجوری //راما کرشنا مشن جموں کی طرف سے بدھل کیول میں غرباءمیں ملبوسات تقسیم کئے گئے ۔تنظیم کے چیئرپرسن کے مطابق کیول بدھل کے علاقے کے دو سو غریب افراد میں موسم سرماکیلئے جیکٹوں سمیت ملبوسات تقسیم کئے گئے ۔ان ملبوسات کی تقسیم بدھل انڈین گیس ایجنسی کے توسط سے ہوئی ۔مقامی لوگوں نے راما کرشنا مشن کی کوششوں کی سراہنا کی ہے ۔