غائب ہوئی بندوق کا کوئی سراغ نہ ملا

 راجوری //راجوری میں ایک پولیس اہلکار کی غائب ہوئی بندوق کا کوئی سراغ نہیں مل سکاہے ۔اے کے بندوق دو روز راجوری کے بیلہ کالونی علاقے سے اہلکار کے کمرے سے غائب پائی گئی تھی جس کے بعد سیکورٹی ایجنسیوںکی طرف الرٹ بھی جاری کیاگیاتاہم ابھی تک بندوق کے بارے میں کچھ پتہ نہ چلاہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ اس سلسلے میں اعلیٰ سطحی تحقیقات جاری ہیں اور خود ایس ایس پی راجوری و دیگر افسران بھی پوچھ تاچھ کررہے ہیں لیکن ابھی تک بندوق کے بارے میں کوئی سراغ نہیں ملا۔ذرائع نے بتایاکہ پولیس اہلکار کے علاوہ دیگر تین افراد سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ایس ایس پی راجوری سلیمان چوہدری نے کہاکہ پولیس ا س معاملے کی تحقیقات کررہی ہے اور ابھی تک بندوق کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکاہے ۔