عید پرپارٹی کارکنان کی عمر عبداللہ سے ملاقات

 سرینگر// وادی کے اطراف و اکناف سے آئے عوامی وفود، پارٹی اراکین ،عہدیدار اورمختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے عید کے ایام کے دوران نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبداللہ کے گھر واقع گپکار روڑ پر اُن کے ساتھ ملاقات کی اور نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔عمر عبداللہ نے بھی اُنہیں مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر کارگذار صدر نے پارٹی سے وابستہ تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت دی کہ وہ پارٹی کی مضبوطی کیلئے تن دہی سے کام کریں اور عوام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور اُن کے دکھ سکھ میں پیش پیش رہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہے اور یہ نیشنل کانفرنس کا اصول رہا ہے ۔