لاہو//ڈالر کے مضبوط ہونے اورایندھن کی قیمت میں اضافہ سے پاکستان کی سرکاری ہوائی سروس پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنس (پی آئی اے ) سمیت دیگر کمپنیوں نے کرایہ میں 41 فیصد تک اضافہ کیا ہے ۔دی ٹریبون کے مطابق کرایہ میں اضافہ کے بعد لاہور اور کراچی کے درمیان آنے جانے کا ٹکٹ 39500 روپے ہوگیا ہے ۔پہلے یہ 28 ہزار روپے ہی تھا۔ اس طرح کرایہ میں ساڑھے گیارہ ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ دنوں میں عید الفطر ہے اور کرایہ میں زبردست اضافہ سے مسافروں کو مزید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ملک میں مہنگائی پہلے ہی آسمان چھو رہا ہے ۔پاکستا ن میں عید الفطر کی چھٹی چار سے سات جون تک ہے ۔موصول اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کا لاہور سے کراچی آنے جانے کا ہوائی کرایہ میں اضافہ کے بعد 31 ہزار روپے ہوگیا ہے ۔ اس راستے پر ائر بلیو کا کرایہ 32500 روپے اور سرینا ائر پاکستان کا 39500 روپے ہے ۔دو ماہ پہلے لاہور سے کراچی کا ایک طرف کا کرایہ 14 ہزار روپے سے 17 ہزار روپے کے درمیان تھا جبکہ آنے جانے کا 28 ہزار روپے تھا۔ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے ، ائر بلیو اور سرینا ائر نے گھریلو پرواز میں کمی کی ہے ۔
عید سے پہلے پاکستان میں ہوائی کرایہ میں 41فیصد کا اضافہ
