عید انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے انتظامیہ کا اجلاس منعقد

 سرنکوٹ//عیدالا ضحی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سرنکوٹ انتظامیہ کی جانب سے ڈاک بنگلہ میں ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا ۔تحصیلدار سرنکوٹ شیراز چوہان کی قیاد ت میں منعقدہ اجلاس میں تمام تحصیل آفیسران اور علماء نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران مولانا عبدالمجید قادری اور اظہر منہاس سمیت تمام مقررین نے کہا کہ قصبہ اور  دیہات میں بجلی اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور قصبہ میں صفائی ستھرائی اور بازار کی چیکنگ عمل میں لائی جائے تاکہ غریبوں کو مہنگے داموں پر ضروری اشیاء نہ خریدانہ پڑیں ۔ تحصیلدار سرنکوٹ نے ٹی ایس او محمد اکرم کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی سے قبل ہی لوگوں میں سو فیصد راشن کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے تاکہ انہیں اس سلسلے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے ای او میونسپل کمیٹی سرنکوٹ کو بھی عیدالاضحی کی تقریبات کے دوران تمام مقامات پر مناسب صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام شہریوں اور علمائے کرام سے گذارش کی کہ وہ نماز عید کے موقع پراحتیاط برتی جائے ۔اجلاس میں آفیسران کیساتھ ساتھ  مولانا عبد المجید قادری ، امام جامعہ مسجد سرنکوٹ مولانا عبدالشہید جامعہ مسجد محمدی صدر بیوپار منڈل سرنکوٹ اظہر منہاس اور دیگر معزز شہریوں نے بھی شرکت کی۔