عید الفطر اور عرس شاہ فرید الدین بغدادی ؒ، ڈوڈہ اور کشتواڑ میں انتظامات کا جائزہ

ڈوڈہ+ کشتواڑ//عید الفطر اور کشواڑ میں شاہ فرید الدین بغدادی کا عُرس شریف منانے کے لئے ضلع ڈوڈہ اور ضلع کشتواڑ کے صدر مقامات پر میٹنگیں منعقد کی گئیں ۔ کشتواڑ میں میٹنگ کی صدارت میں ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے عید الفطر اور عُر س شریف میں شرکت کرنے کے لئے ریاست کے دیگر حصوں سے آنے والے زائرین کی سہلویت کے لئے ٹرانسپورٹ کا معقول انتظام کرنے کی ہدایت دی گئی۔انہوں نے مارکیٹ چیکنگ سکاڈ کو متحرک کرنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ معیار ،مقدار اور نرخوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی گئی۔ایگزیکٹو انجینئر پی ڈی ڈی کشتواڑ کو بغیر خلل کے بجلی سپلائی کرنے کی ہدایت دی گئی۔کسی بھی طبی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے سی ایم او کشتواڑ کو ایک ایمبولنس کے ساتھ ستھ ایک طبی ٹیم کو بھی تیار رکھنے کی ہدایت دی گئی۔اس موقعہ پر عُرس مبارک کے لئے راشن ،ایل پی جی سلنڈروں،لکڑی کے سٹاک اور سپلائیکے علاوہ عارضی ٹائیلٹ بنانے وغیرہ کا بھی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میںایس ایس پی ابرار احمد چودھری، اے ڈی ڈی سی امام دین، سی پی او یاصر بلوان ، اے سی آر اندرجیت پریہار،اے سی ڈی انیل چنڈیالاور ضلع افسران کے علاوہ مسلم شوریٰ کمیٹی کے ممبران اور ایڈمنسٹریٹر اوقاف اسلامیہ نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران مذہبی تہوار منانے کے لئے انتظامات کا مفصل جائزہ لیا گیا ۔اجلاس کے دوران ایس ایس پی کو سیکورٹی کے سخت انتظامات کرنے خصوصاً عید گاہوں کے ارد گرد ،جبکہ فوج (آر آر )کو عید نماز ادا کرنے والوں کی سہولیت کے لئے عید گاہ (چوگان گرائونڈ) میں تمبو لگانے کے لئے کہا گیا ۔محکمہ صحت عامہ کو قصبہ میں معقول پانی کی سپلائی یقینی بنناے کی ہدایت دی گئی ،نیز عیدگاہ میں کئی پوائنٹ قائم کرنے کی ہدایت دی گئی،تاکہ آستان بالا اور آستان پائین میں پینے کا پانی دستیاب ہو۔ چیف ایگزیکٹو افسر کشتواڑ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ایگزیکٹو افسر میونسپل  کمیٹی کشتواڑ کوقصبہ میں زائرین کی سہولیت کے لئے ناکارہ اسٹریٹ لائٹس کی مرمت کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ادھر ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ بھوانی رکوال کی قیادت میںشب قدر اور آنیوالے عید الفطر تہوار کو خوش اسلوبی سے منانے کے لئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کا انعقاد کیا۔اجلاس میں اے ڈی سی پون پریہار، ایس ایس پی پی بی سنگھ ،اے سی آر طارق حُسین نائیک ،ایگزیکٹو انجینئر پی ڈی ڈی ،اے سی ڈی ڈوڈہ اور تحصیلدار ڈوڈہ کے علاوہ ضلع افسروں نے شرکت کی۔اجاس میں ڈی سی نے انتظامات کا مفصل جائزہ لیتے ہوئے محکمہ پولیس کے اہلکاروں کو عید گاہ کے گرد و نواح اور شب قدر کی رات کو سیکورٹی کے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔ایگزیکٹو انجینئر کو افطار اور سحری اور نماز کے اوقات کے دوران بجلی کٹوتی سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی۔محکمہ صحت عامہ کو عید  کے روز عیدگاہ کے ارد گرد پانی کی معقول سپلائی کرنے کی ہدایت دی گئی ۔عید کے دن بغیر کسی پریشانی کے نقل و حرکت یقینی بنانے کے لئے پولیس کو ٹریفک منیجمنٹ پلان تشکیل دینے کی ہدایت دی گئی ۔ڈی سی نے مارکیٹ چیکنگ میں بھی تیزی لانے کی ہدایت دیکر  مارکیٹ چیکنگ سکاڈ کو متحرک کرنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ معیار ،مقدار اور نرخوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی گئی۔کسی بھی طبی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے محکمہ صحت کو ایک ایمبولنس کے ساتھ ساتھ ایک طبی ٹیم کو بھی تیار رکھنے کی ہدایت دی گئی۔اجلاس میں راشن ،ایل پی جی سلنڈروں،لکڑی کے سٹاک اور سپلائی کا بھی جائزہ لیا گیا  اور متعلقین کو ضروری ہدایات اجرا کئے گئے۔