عید الا ضحی اور یوم آزادی انتظامات

منجا کوٹ //آئندہ دنوں میں عید الا ضحی اور یوم آزادی کے سلسلہ میں انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے تحصیل انتظامیہ منجا کوٹ کا ایک اجلاس منعقد ہوا ۔تحصیلدار منجا کوٹ جاوید چوہدری کی قیادت میں منعقدہ اجلاس میں مختلف محکموں کے آفیسران و ملازمین نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران مختلف محکموں کو ہدایت جاری کی گئی کہ عید کے سلسلہ میں مکینوں کو معیاری سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ یوم آزادی کے سلسلہ میں منعقد ہونے والے پروگراموں پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی ۔اس اجلاس میں ایس ڈی پی او منجا کوٹ ،اسسٹنٹ ایگز یکٹو انجینئر محکمہ پی ڈبلیو ڈی ،ایس ایچ او منجا کوٹ اور فوجی آفیسران بھی موجود تھے ۔