عیدگاہ ہاڑی سے کاگاں بنکھوڑاں راجاڑہ تک کوئی سڑک نہیں

سرنکوٹ// سرنکوٹ کے ہاڑی مرہوٹ ،ڈوڈی، راجاڑہ، کاگاں اور بنکھوڑا جیسے گاؤں سڑک رابطے سے محروم ہیں۔ان دیہات میں کافی آبادی آباد ہے لیکن سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے لوگ کافی پریشانیوں کا سامنا کررہے ہیں۔گاؤں میں سڑک روابط نہ ہونے سے طلباء و طالبات اور ملازمین کو سکول اور دفاتر پہنچنے کیلئے کافی لمبی مسافت طے کرنا پڑتی ہے۔سڑکوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے گاؤں کے لوگ ترقی کرنے کے بجائے دن بہ دن پسماندگی کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔عوام ہاڑی مرہوٹ ،ڈوڈی ،راجاڑہ ،سولیاں، کاگاں، بنکھوڑاں اور موڑہ بچھائی لوہر نے لیفٹنٹ گورنر سے اپیل کی کہ وہ عیدگاہ ہاڑی سے جموں شہید کاگاں بنکھوڑاں ڈوڈی راجاڑا اور سولیاں تک لنک روڈ نکالنے کی متعلقہ تعمیراتی ایجنسیوں کو ہدایت جاری کریں تاکہ لوگوں کو کسی بھی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔