سرینگر//نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق ممبر اسمبلی عیدگاہ مبارک گل نے عیدگاہ میدان کو جدید خطوط پر لانے کا عزم کیا ہے۔ مبارک گل نے سنیچر کو عیدگاہ میدان کا دورہ کرکے مقامی نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوںنے گرائونڈ کیلئے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل نو کرنے کی مقامی نوجوانوں کو یقین دہانی کرائی تاکہ اُن کے خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔ مبارک گل نے عیدگاہ گرائونڈ میں مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل میں شرکت کی۔ انہوںنے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند رہنے کیلئے کھیل کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔