عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے میلاد النبیؐ کے موقع پر لوگوں کو اپنی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ایک پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’پیغمبر اسلام ؐکے یوم ولادت کے پرمسرت موقع پر، میں سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔حضورؐ نے ہمیں ہمدردی، امن، محبت، ہم آہنگی اور بھائی چارے پر مبنی مساوات پر مبنی معاشرے کا راستہ دکھایا۔ نبی پاکؐ کی لازوال تعلیمات انسانیت کو احسان، مساوات اور عالمی بھائی چارے کی راہ پر گامزن کرتی رہتی ہیں‘‘۔انہوںنے دعا کی کہ میلاد النبیؐ کا پرمسرت موقع سب کیلئے امن، خوشحالی اور خوشی لائے اور ہمیں صالح زندگی کی راہ پر چلنے اور سب کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کی توفیق ملے۔