عوام کومنتخبہ حکومت کی ضرورت :این سی اقلیتی سیل

جموں//جموں کشمیرنیشنل مائنارٹی سیل کے صدرایم کے جوگی نے کہاہے کہ ریاستی عوام کوایک منتخب حکومت کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس  ریاستی عوام کو ایک مستحکم حکومت فراہم کرنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہے ۔جوگی نے پی ڈی پی اور بھاجپا کی سابقہ ریاستی مخلوط حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایااور کہا کہ دونوں پارٹیوں کی مفاد پرست سیاست سے تنگ آکر عوام کے سامنے نیشنل کا نفرنس واحد متبادل کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں این سی ریاست میں تمام حلقوںمیں اپنے امید وار میدان میں اتارے گی ۔مائنارٹی سیل کے لیڈرنے کہاکہ اس سے قبل ریاست میں پارٹی کی حکومت نے عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے اور ان کی سماجی و اقتصادی حالت بہتربنانے میں ایک اہم رول اد اکیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کا نفرنس ریاست کے تینوں خطوں کی یکساں ترقی کیلئے کی وعدہ بند ہے ۔یوگی نے ریاستی گورنرسے مانگ کی کہ وہ کشمیری مائیگرنٹوں سمیت عوامی مسائل کاازالہ کرنے کیلئے سنجیدگی کامظاہرہ کریں۔ یوگی یہاں جموں میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔