کپوارہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر نے کپوارہ کے مختلف محکمو ں کے سر براہان کو ہدایت دی کہ وہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے عوامی دربار میں لوگو ں کے ساتھ کئے گئے وعدو ں کو عملی جامہ پہنائیں بصورت دیگر لاپرواہ افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ڈی سی کپوارہ نے گزشتہ سال لوگو ں کو بنیادی سہولیات بہم رکھنے کے لئے ان کی دہلیز پر جاکر عوامی دربار منعقد کئے تاکہ لوگو ں کے مسائل موقع پر ہی نپٹائے جائیں گے ۔انہو ں نے مژھل ،کرناہ اور کیرن جیسے دور دروز علاقوں میں بھی جاکر وہا ں لوگو ں کے مسائل سے جانکاری حاصل کی اور ان کے بنیادی مسائل حل کر نے کی یقین دہانی کی ۔کیرن ،کرناہ اور جمہ گنڈ کے علاوہ دیگر سر حدی علاقوں میں تعمیر و ترقی نے رفتار پکڑ لی وہیں ضلع کے لولاب ،راجواڑ ،قاضی آ باد ،ہندوارہ ،لنگیٹ ،کرالہ پورہ ،ترہگام ،رامحال کے مختلف علاقوں میں جاکر وہا ں پر عوامی دربار منعقد کئے تاکہ وگو ں کو ان کے دفتر کے چکرنہ کا ٹنے پڑیں ۔ہفتہ کو لال پورہ لولاب سے آئے ہوئے ایک وفد نے ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ سے ملاقات کے دوران انہیں لال پورہ میں عوامی سے کئے گئے وعدے یاد دلائے ۔وفد نے انہیں کہا کہ عوامی دربار میں جو وعدے آپ نے کئے ان پر اگرچہ کئی محکمو ں نے عمل کیا لیکن محکمہ صحت نے یہا ں کے نیو ٹائپ پرائمری ہیلتھ سنٹر میں ایکسرے پلانٹ اور دیگر طبی سازو سامان بہم رکھنے کے لئے عمل نہیں کیا جس کے نتیجے میں ضلع ترقیاتی کمشنر برہم ہوگئے ۔انہو ں نے فوری طور چیف میڈیکل آفیسر کپوارہ کو ہدایت دی کہ وہ لالپورہ اسپتال میں ایکسرے پلانٹ کو چالو کرنے کے لئے عملہ کو فوری طور تعینات کریں ۔انہو ں نے سی ایم او سے کہا کہ لالپورہ پرائمری ہیلتھ سنٹر میں این آر ایچ ایم ڈاکٹرو ں کی ہڑتال کی جگہ کسی ڈاکٹر کو عارضی طور تعینات کریں تاکہ مریض علاج و معالجہ کے حوالہ سے سفر نہ کریں ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ نے ضلع میں قائم دیگر محکمو ں کے سر براہان کو ہدایت دی کہ وہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے عوامی دربار کے دوران لوگو ں سے کئے گئے وعدو ں کو عملی جامہ پہنائیں تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کر نا پڑے ۔انہو ں نے واضح کیا کہ جو بھی سرکاری ملازم یا آفیسر اس پر عمل نہیں کرے گا ،اُس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہو ں نے محکمہ بجلی ،صحت عامہ اور تعمیرات عامہ کے سر براہان کو ہدیت جاری کی کہ وہ سر دی کے ان ایام میں لوگو ں کو بجلی اور پانی کی بحالی کو یقینی بنائیں جبکہ برف باری کے دوران سڑکو ں سے برف ہٹانے کا کام مکمل کر کے ان سڑکو ں کو گا ڑیو ں کی آ مد و رفت کے لئے بنائیں ۔مژھل سے آئے ہوئے ایک وفد کو انہو ں نے یقین دلایا سڑک بند رہنے کی وجہ سے ضلع انتظامیہ مژھل کے لئے بھی ہیلی کا پٹر سروس چلائی جائے گی۔
عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جائے
