عوامی نیشنل کانفرنس کا خراج عقیدت

سرےنگر// عوامی نیشنل کانفرنس کے سنیئر نائب صدر مظفر شاہ کی سربراہی میں پارٹی کے کارکنوں نے مرحوم کے مقبرہ واقع نسیم باغ حضرت بل جاکر فاتحہ خوانی اور گلباری کی۔ اس سے قبل مظفر شاہ نے کارکنوں کی ایک میٹنگ میں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کشمیر میں چاروں طرف د±ھواں ہی د±ھواں نظر آرہا ہے اس اندھیرے میں انسانیت کا چراغ جلانے کی ضرورت ہے اور اس تباہ ک±ن صورت حال سے نجات حاصل کرنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ ریاست میں وحدت ِفکراور وحدت ِعمل کا راستہ اپنا نے کی ضرورت ہے ۔تاکہ بد حال ریاست دشمن عناصر کے عزائم اور ہتھکنڈے ناکام ہو کر رہیں ۔انہوں نے کہا کہ مرحوم شیخ محمد عبداللہ نے اتحاد اور یکجہتی کے پروگرام سے ہی ریاست کو صدیوں کی غلامی سے آزاد کرنے کا جھنڈا لہرایا اور اب یہ ہمخیال لوگوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو بنائے رکھنے کے لئے متحد ہوکراپنے فرائض کو نبھائیں تاکہ ریاست د±شمنی کے حملہ آوروں کی پیشقدمی کو روکا جاسکے۔ جموں میں بھی اے این سی کے لیڈروں نے سردار گیان سنگھ صوبائی صدر کی صدارت میں ایک میٹنگ میں مرحوم رہنما کو خراج عقیدت پیش کیا۔