عوامی مجلس عمل کے 2اراکین فوت

سرینگر//عوامی مجلس عمل کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق نے تنظیم کے 2 سرکردہ کارکن اور خاندانِ میرواعظ کے دیرینہ محبین عبدالرشید خان ساکنہ احمد اکدل لال بازار اور غلام حسن شیخ ساکنہ گوجوارہ کی وفات پر رنج و غم اظہار کرتے ہوئے دونوں کی تنظیم ، تحریک اور سماج کے تئیں بے لوث گرانقدر خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا ہے ۔میرواعظ نے دونوں کی وفات کو تنظیم کیلئے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔ انہوںنے کہاکہ دونوں حضرات نے بانی تنظیم میرواعظ محمد فاروق کے ہمراہ تنظیم کے قیام سے لیکر اس کے دستور اور منشور کو آگے بڑھانے میں ہر ممکن اور انتھک کوششیں کیں اور تادم حیات تنظیم کو مضبوط کرنے میں لگے رہے ۔میرواعظ نے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحومین کی مغفرت اور جنت نشینی کیلئے خصوصی دعا کی۔ ادھر میرواعظ کی ہدایت پر تنظیم کے سینئر رہنما غلام قادر بیگ اور دیگر رفقاء کے ہمراہ مولانا ایم ایس رحمن شمس اور علاقہ لال بازار بوٹہ کدل احمد اکدل، حول وغیرہ کے تنظیمی عہدیداروں اور کارکنوں نے عبدالرشید خان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔