سرینگر//عوامی مجلس عمل نے تنظیم کے ایک سرگرم رکن اور سرکردہ تاجر محمد صدیق واوا کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی تنظیم کے تئیں خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ بیان کے مطابق کہ موصوف نے جس جرأت ، ہمت اور عقیدت و محبت کے ساتھ قدم قدم پر میرواعظ کشمیر اور تنظیم کے دینی، دعوتی اور ملی پروگراموںکو آگے بڑھانے میں کردار ادا کیا وہ ناقابل فراموش ہے ۔بیان میں تنظیم کی جملہ قیادت کی جانب سے مرحوم کو ایک مخلص اورسیاسی و سماجی رہنما قرار دیتے ہوئے اُن کی قربانیوں کو سلام پیش کیا۔ بیان میںسوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی گئی۔
عوامی مجلس عمل کے دیرینہ کارکن محمدصدیق کا انتقال
