سرینگر// عوامی مجلس عمل کے ترجمان نے تنظیم کے 54 ویں یوم تاسیس کے موقعہ پر حصول حق خودارادیت کی جدوجہد میں تنظیم کی قیادت اورکارکنوں کی بے مثال قربانیوں کو کشمیریوں کی عصری تاریخ کا ایک روشن باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں کے عوام کے جذبات اور احساسات کی ترجمانی کے فریضہ کی ادائیگی میں عوامی مجلس عمل نے اپنے قیام کے اول روز سے اس طویل عرصہ کے دوران جس بے پناہ عزیمت اور استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحریک کے ہر اول دستے کی حیثیت سے ایک قائدانہ کردار ادا کیا ہے اور تنظیم کے بانی رہنما شہید ملت میرواعظ مولانا محمد فاروق اور دوسرے سینکڑوںجیالوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دیکر جس عظیم نصب العین کی آبیاری کو اپنی زندگی کا مقصد سمجھ کر ادا کیا ہے اُسکو تکمیل کے مرحلے تک لیجانا ہم سب کی تنظیمی اور تحریکی ذمہ داری ہے ۔ترجمان نے کہا کہ تنظیم کے 54ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں طے شدہ تقریبات رمضان المبارک کے پیش نظر ملتوی کی جاتی ہےں اور اس سلسلے میں نئے تاریخ کا اعلان عنقریب کیا جائیگا۔
عوامی مجلس عمل کایوم تاسیس
