عوامی دربار وزیر اعلیٰ آج پونچھ آئیںگی

پونچھ //عوامی دربار کے تحت لوگوں تک رسائی کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی آج پونچھ کا دورہ کررہی ہیں ۔ وہ پونچھ دورے کے دوران 80سے زائد وفود سے ملاقات کریںگی ۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ آج پونچھ پہنچ رہی ہیں اور وہ اسی سے زائد وفود سے ملاقات کرکے موقعہ پر ہی ان کے مسائل حل کریںگی ۔ ذرائع کاکہناہے کہ وزیر اعلیٰ کے دورہ ٔ پونچھ کا پروگرام پہلے بھی دومرتبہ بنا لیکن نامعلوم وجوہات کی بناپر اسے ملتوی کرناپڑا۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ نے عوام کے مسائل سننے کیلئے ہر ایک ضلع کادورہ کرنے کا سلسلہ شروع کررکھاہے اور اس سلسلے میں انہوںنے کچھ عرصہ قبل ضلع راجوری کادورہ بھی کیاتھا ۔