سرینگر // عوامی اتحاد پارٹی نے پتھر مسجد میں آگ سے ہوئے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے فوری طور مسجد کی مرمت کی مانگ کی ہے۔پارٹی ترجمان شیبن عشائی نے زینہ کدل جاکر پتھر مسجد میں آگ سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا ۔انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ تاریخی مسجد میں آگ سے ہوئے نقصان کا تخمینہ لگاکر فوری طور اس کی تجدید و مرمت کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ پتھر مسجد میں آگ کی اس واردت سے ہر کشمیری کو دکھ پہنچا ہے ۔انہوں نے مقامی لوگوں اور محکمہ فائر سروس کی طرف سے آگ پر قابو پانے اور اسے مزید پھیلنے سے روکنے کی کارروائی کی سراہنا کی ہے۔عشائی نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں تواریخی جگہوں پرشارٹ سرکٹ سے آگ کی وارداتوںکا جائزہ لیں اور ان مقامات پر آگ سے بچائو کیلئے کارگر اقدامات کئے جائیں۔
عوامی اتحاد پارٹی کا اظہار افسوس
