عوامی اتحادبرائے گپکاراعلامیہ کو عوام نے رد کیا

 سرینگر/ /عوامی اتحادبرائے گپکاراعلامیہ کو جموں وکشمیر کے عوام کی طرف سے مسترد کرنے کا دعوی ٰ کرتے ہوئے بھارتیہ جنتاپارٹی کے سینئر لیڈر اورپارٹی کے جنرل سیکرٹری اشوک کول نے کہاکہ ماہ مئی کے دوران حد بندی عمل کی تکمیل کے بعدجموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا اعلان کیا جائے گا۔ا شوک کول نے کہاکہ مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنے کے باوجود، بی جے پی جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ سی این ایس کے سا تھ گفتگو کرتے ہوئے اشوک کول نے کہا کہ بھاجپا کے کارکن مشکل حالات میں کام کررہے ہیں اوراس کاسہرا ہمارے مقامی رہنمائوں اور کارکنوں کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ درحقیقت یہ ہماری بڑی کامیابی ہے کہ بھاجپا کشمیرمیں لوگوں کو پارٹی کے عوام دوست،ملک دوست پالیسیوں اور پروگراموں کو سمجھانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ کول نے کہا ہے کہ پارٹی کے سینئر لیڈروں کو آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر زمینی سطح پر کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حکومت کی کمی یقینی طور پر جموں و کشمیر میں عیاں ہے۔ اشوک کول نے کہاکہ حد بندی کمیشن رواں سال کے ماہ مئی میں اپنی حتمی رپورٹ پیش کرے گی، جس کے بعد ہی جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ  بھاجپانے رواں برس منعقد ہورہے اسمبلی  انتخابات میں علاقائی سطح پر میدان مارنے کے لیے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہے جس کے لئے پارٹی ماہ جون میں ایک بڑے کنونشن کا اہتمام کررہی ہے جس کے ساتھ ہی باضابطہ طور پر وادی کشمیر میں پارٹی کی طرف سے انتخابی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔  انہوں نے کہا کہ 70 سال اقتدار میں رہنے والے سیاستدان عوام تک بنیادی ضروریات پہنچانے میں ناکام رہے اور اب  پی اے جی ڈی کو جموں وکشمیر کے عوام نے مسترد کردیا ہے۔ کول نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی پرعزم، ترقی کے لیے وقف ہے۔اشوک کو ل نے کہا کہ سب کا ساتھ سب کا وکاس ہمارا نعرہ ہے۔