عنقریب الیکٹرانک بسیں متعارف ہونگی: سامون

سرینگر//جموں وکشمیر سٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ کارپویشن پہلی مرتبہ ریاست میں الیکٹرانک بسیں متعارف کررہی ہے۔ یہ جانکاری ٹرانسپورٹ محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر سامون کی صدارت میں منعقدہ ایک جائزہ میٹنگ کے دوران دی گئی۔پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ عنقریب ہی35 سے40 سیٹوں والی40 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مسافر ان میں بنا کسی اؤر لوڈنگ کے سفر کرسکتے ہیں اور ان بسوں کی بدولت ماحولیات کو صاف و پاک رکھنے میں مددملے گی۔اس دوران بتایا گیا کہ اس پروجیکٹ پر40 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور اسے جلد ہی حتمی شکل دی جائے گی۔میٹنگ کے دوران ڈاکٹر سامون نے نروال ریل ہیڈ کمپلیکس اور وکرم چوک کے علاوہ پانپور، بمنہ اور پارمپورہ میں موجود ورکشاپوں کو بڑھاوا دینے کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے کارپوریشن کی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی اور بنیادی ڈھانچے سے جڑے پہلوؤں کو بھی زیر بحث لایا۔ انہیں بتایا گیا کہ اس وقت ریاست میں جے کے ایس آر ٹی سی کی497 بسیں اور315 ٹرک چالو حالت میں ہیں۔ڈاکٹر سامون نے کارپوریشن کی مالی حالت کا جائزہ لینے کے لئے آڈٹ کرانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔