عمر ہ پر جانے والے افراد کیلئے

 سرینگر// الفا ایسوسیٹس (  ٹور اینڈ ٹراولز عمرہ سروس) کی طرف سے کل یہاں ایک مقامی ہوٹل میں عمرہ پر جانے والے افراد کیلئے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد ہوا ۔جس دوران زائرین کو عمرہ کی تربیت دی گئی ۔اس موقعہ پر ڈاکٹر منصور احمد قاسمی نے تربیتی پروگرام کے شرکاء کو عمرہ کے دوران کی جانے والی کچھ خاص سرگرمیوں کے بارے میں بتایا ۔پروگرام کا آغازمولوی حافظ فاروق احمد نے تلات کلام پاک کیا جس کے بعد غلام حسن غمگین نے ایک نعت شریف پڑھا ۔