عمر ہیر گاندربل رابطہ سڑک عوام کیلئے باعث عذاب

گاندربل//گاندربل سے عمر ہیررابطہ سڑک کے 200 میٹر انتہائی خستہ اور ناکارہ ہونے سے مقامی آبادی گوناگوں مشکلات سے دوچارہے۔8کلومیٹر گاندربل سرینگر کا یہ راستہ عمرہیر سے ہوتے ہوئے ڈگہ پورہ،میر پورہ، گاڑورہ،گھاٹ سالورہ اورچک فتح پورہ سے ہوتے ہوئے دودرہامہ پہنچتا ہے۔ گاندربل سے صورہ تک پندرہ منٹ میں یہ سفر طے ہوتا ہے لیکن عمر ہیر پہنچتے ہی اس سڑک کے 200 میٹر  خستہ حال ہونے کی وجہ سے مسافروں کو سخت دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل پیوش شنگلا نے اس ضمن میں کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ وہ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سرینگر سے بات کریں گے ۔