عمر کالونی کنویاں میںجموں پونچھ شاہراہ انتہائی خستہ | لوگوں کا عبورومروردشوار، جلدازجلد سڑک کی مرمت کا مطالبہ

پونچھ //عمر کالونی کنویاں پونچھ میں جموں پونچھ شاہراہ کی حالت کافی خستہ ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ اس سڑک پر بیدل چلنے والوں اور گاڑیوں کے ڈرائیور اور مالکان کو سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے پرشانیوں کا سامناکرنا پڑ رہا ہے ۔ لوگوں کے مطابق سڑک پر جگہ جگہ گہرے کھڈے پڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کا عبورومروردشوار بن گئی ہے۔ لوگوں نے کہا کہ سڑک اس قدر خستہ ہوچکی ہے کہ اب گاڑیوں کا چلنا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے ۔مقامی لوگوں نے کہا کہ اس روٹ پر چلنے والی نجی اور مسافر گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں کو شدید نقصان کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے کہا کہ ایک تو سڑک کی خستہ حالت ہے اوپر سے محکمہ جل شکتی کی ایک پائپ لائن خستہ ہو چکی ہے جس کا پانی بہہ کر سڑک پر آجاتا ہے اور سڑک نالے کی شکل اختیار کر لیتی ہے ۔ مقامی لوگوںنے متعلقہ محکمہ جات کے خلاف سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنرسے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کی طرف توجہ دیکر سڑک پر مرمت کا کام فوری طور پر شروع کروائیں تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔