عمر کالونی چھانہ پورہ میں بنیادی سہولیات کا فقدان

 سرینگر// عمرکالونی لال نگرچھانہ پورہ میں شہری سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث مقامی آبادی کوسخت مشکلات اوردشواریوں کاسامناکرناپڑرہاہے ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ اس کالونی میں نکاسی آب کیلئے کوئی بڑی ڈرین موجودنہیں جبکہ پینے کے پانی کی سپلائی بھی منقطع پڑی ہے ۔ لوگوں نے بتایاکہ عمرکالونی میں رہائش پذیرلوگ یہاں سے دوسری جگہ نقل مکانی کی سوچ رہے ہیں کیونکہ اس کالونی میں موجودرہائشی مکانات سے نکلنے والے گندے پانی یاپھربارشوں سے گلی کوچوں میں جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کیلئے یہاں کوئی ڈرین ابتک نہیں بنائی گئی ۔انہوں نے الزام لگایاکہ سرینگرمیونسپل کارپوریشن اورمحکمہ یوای ای ڈی نے عمرکالونی لال نگرچھانہ پورہ کومکمل طورپرصرفِ نظراندازکررکھاہے کیونکہ متعلقہ افسروں اورانجینئروں نے مقامی آبادی کوبنیادی شہری سہولیات فراہم کرنے کی جانب آج تک کوئی توجہ نہیں دی ۔ آبادی نے وزیرتعلیم سیدالطاف بخاری سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے مانگ کی کہ بنیادی شہری سہولیات فراہم کرنے کے ذمہ دارمحکموں وحکام کوجوابدہ بنایاجائے۔