عمر کالونی لالبازار میں آگ،رہائشی مکان خاکستر

ارشاد احمد
سرینگر//آتشزدگی کی ایک تازہ واردات میں عمر کالونی لالبازار میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہوگیا اور اس میں رہائش پذیر تین کنبے کھلے آسمان تلے آگئے۔پولیس حکام نے بتایا کہ عمر کالونی لال بازار لین نمبر بی میں واقع ایک منزلہ رہائشی مکان میں دن کے 2 بجکر 15 منٹ پر بجلی شارٹ سرکٹ کے باعث آگ نمودار ہوئی جس نے پورا رہائشی مکان اور اس میں موجود لاکھوں روپئے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔اس موقع پر محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے عملہ نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ رہایشی مکان میں دو بھائی ظہور احمد بجبہاڑی، طاہر احمد بجبہاڑی اور بہن زبیدہ بجبہاڑی پسران مرحوم عبدالغنی رہائشی پذیر تھے ۔