نئی دہلی //سپریم کورٹ میں عمر عبداللہ کی نظر بند ی چیلنج کرنے والی عرضی پر سماعت نہیں ہو سکی ۔ اب اس کیس کی اگلی سماعت17 مارچ مقرر کی گئی ہے۔ پچھلی سماعت کے دوران عدالت اعظمیٰ کے دو رکنی بینچ اندرا بینر جی اورارون مشرا نے اس کیس کی سماعت کی تھی۔ مرکز اور ریاستی سر کار نے عدالت میں اپنے عذرات پیش کئے تھے۔ سپریم کورٹ میں عمر عبداللہ کی بہن سا رہ عبداللہ پائلٹ نے پی ایس اے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ جب کیس کی سماعت شروع ہوئی تو بینچ نے وکلاء سے کہا کہ آئینی بینچ کو دن بھر کسی کیس کی سماعت کرنی ہے لہٰذا عمر عبداللہ کیس کی سماعت نہیں ہوسکی۔
عمر عبداللہ کی نظر بند ی
