سرینگر// نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے ونپو ہ ہوم شالی بگ جاکر پارٹی کے سینئر لیڈر ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی کے ساتھ تعزیت پُرسی کی ۔انہوں نے مرحومہ کی جنت نشینی کیلئے دعا کی ۔ عمر عبداللہ نے سوگواران کے ساتھ پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی طرف سے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اُن کے ہمراہ پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈران پیرزادہ احمد شاہ، نذیر احمد خان گریزی، سکینہ ایتو، علی محمد ڈار، ڈاکٹر بشیر احمد ویری، الطاف احمد کلو، ایڈوکیٹ شوکت احمد میر ،ترجمان عمران نبی ڈار، سید توقیر احمد، ایڈوکیٹ ریاض احمد بھی تھے۔ اس سے قبل پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر سمیت کئی لیڈران نے بھی لارمی کی تعزیت پرسی کی۔
عمر عبداللہ کی عبدالمجید لارمی سے تعزیت پرسی
