سرینگر//تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے تنظیم سے وابستہ سینئر ذمہ دار محمد شعبان وانی کی مسلسل حراست پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ صحرائی نے کہاکہ عمر رسیدہ شہری کی بگڑتی ہوئی صحت کے باوجود اسے رہا نہیں کیا جارہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ محمد شعبان کی عمر 75سال ہے اوروہ کئی عوارض میں مبتلا ہے ۔انھوں نے نوجوانوں اور سیاسی قائدین و اراکین کی بے جا دھر پکڑ پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا کہ حکام بلا لحاظ جنس و عمر لوگوں اور سیاسی اراکین کو گرفتار کرکے جیلوں اور قید خانوں میں ٹھونس رہی ہے۔صحرائی نے عبدالغنی بٹ اور عبدالاحد پرہ کی مسلسل اور بلا وجہ گرفتاری افسوسناک اور غیر اخلاقی ہے ۔صحرائی نے سبھی ریاستی قیدیوں کی فوری رہائی کی مانگ کرتے ہوئے اپنا یہ مطالبہ دہرایا کہ جن محبوسین کو بیرون جیل مقید رکھا گیا ہے ،انہیں ریاست واپس منتقل کیا جائے ۔
عمر رسیدہ شخص کی مسلسل حراست ،صحرائی کا اظہار برہمی،رہائی کی مانگ
