عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی کا ممتا بینرجی کی حمایت کا اعلان

سرینگر// سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کی طرف سے کولکتہ پولیس کمشنر کی رہائش گاہ پر سی بی آئی کے چھاپے کے خلاف دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی سی بی آئی کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ عمر عبداللہ نے ممتا بینرجی کو اپنی پارٹی کی طرف سے حمایت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے سی بی آئی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے تمام حدود پار کردی ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو بھارت کی وفاقیت کی کوئی خاص پرواہ نہ ہونا تشوش ناک امر ہے۔ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بھی ممتا بینرجی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ کس طرح ریاست جموں کشمیر کو مرکزی ایجنسیوں کے غیض وغضب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا 'یہ بات انتہائی دل شکن ہے کہ کس طرح اپنے سیاسی حریفوں کو پسپا کرنے کے لئے مرکزی اداروں کو ہائی جیک کیا جارہا ہے'۔