عمران نے دھمکیاں دینے والے امریکی اہلکار کا انکشاف کیا

اسلام آباد//یو این آئی// پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے معاون وزیر خارجہ ڈونلڈ لو انہیں اور ان کی حکومت کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مسٹر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے انہیں اپنے ملک میں پاکستان کے سفیر کے ذریعے دھمکی آمیز پیغام بھیجا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر ڈونلڈ لو نے مبینہ طور پر سفیر اسد مجید کے ساتھ میٹنگ میں خبردار کیا تھا کہ اگر وہ (مسٹر خان) قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے بچ گئے تو پاکستان کے لئے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اطلاعات ملی ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے غیر مطمئن لیڈر امریکی سفارت خانے گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ جو لوگ ہمیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں وہ گزشتہ چند دنوں میں سفارت خانے کے لوگوں سے بار بار مل رہے ہیں؟ حیرت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کونسل (این ایس سی) نے اس میں بیرونی عناصر کے ملوث ہونے کی مذمت کی ہے ۔  واضح رہے کہ مسٹر خان کچھ عرصے سے یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ ان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوئی غیر ملکی سازش ہے اور اس قدم کے پیچھے ایک بہت بڑی طاقت ہے ۔