عمران خان کا ٹیسٹ منفی

اسلام آباد//پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے ۔پاکستانی میڈیا کے مطابق فلاحی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی 15 اپریل کو فیصل ایدھی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملے تھے اور انہیں ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا تھا۔بعد میںفیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔اس کے بعد عمران خان نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے پر رضامندی ظاہر کردی اور کل اس کا ٹیسٹ منفی آیا ۔پاکستان میں وائرس سے ساڑھے 9ہزار افراد متاثر اور 209 سے اموات ہو چکی ہیں۔