عمران خان ٹیسٹ کرانے پر رضامند

اسلام آباد//پاکستانی وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ڈاکٹر فیصل سلطان نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔عمران خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ چند دن قبل وزیر اعظم کی ایک صاحب سے ملاقات ہوئی جن کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تو بطور ذمے دار وزیر اعظم اور ذمے دار شہری ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے کورونا کا ٹیسٹ کرانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔یاد رہے کہ ملک کی بڑی فلاحی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔