عمران انصاری ، شاہ فیصل اور آنند جین کی گورنر سے ملاقات

سرینگر//سابق وزیر عمران رضا انصاری نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔عمران انصاری نے گورنر کے ساتھ عوامی اہمیت کے حامل معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ادھرسابق سول سروینٹ شاہ فیصل نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔شاہ فیصل نے گورنر کو ریاست میں امن اور معمول کے حالات کی بحالی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔اس دوران ڈائریکٹر اینٹی کورپشن بیورو جے اینڈ کے آنند جین نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔ڈائریکٹر نے گورنر کو بیورو کی کارکردگی اور رشوت ستانی سے متعلق شکایات کی تحقیقات کے بارے میں تفصیلات پیش کیں۔گورنر نے آنند جین کو صلاح دی کہ وہ رشوت ستانی میں ملوث افراد کے خلاف مہم میں تیزی لائیں ۔ انہوں نے سماج سے رشوت ستانی کی بدعت کو دُور کرنے کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔