عمان کا مفت ویزا دینے کا اعلان

عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک

مسقط//عمان کی جانب سے مفت ویزا دینے کا اعلان کردیا گیا، جس کی مدت 10 دن ہوگی اور اس سے مسافر اور کریو ممبرز دونوں مستفید ہوسکیں گے ۔ویزا کی مفت سہولت سے سلطنت عمان کا سفر کرنے والے بحری جہازوں کے مسافروں اور عملے کے ارکان کو 10 دن کا مفت وزٹ ویزا دیا جائے گا، یہ فیصلہ عمان میں سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ مزید سیاحوں کو یہاں آنے کے لیے راغب کیا جاسکے ۔انسپکٹر جنرل آف پولیس اینڈ کسٹمز لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن الشورائقی نے اس بات کا اعلان کیا، اس سہولت کے تحت غیر ملکیوں کے رہائشی قانون کے ایگزیکٹیو قواعد کی کچھ شقوں میں ترمیم کی گئی۔اس فیصلے کے تناظر میں غیر ملکیوں کے رہائش کے قانون کے ایگزیکٹیو قواعد کی کچھ دفعات میں درج ذیل ترامیم کی گئی ہیں:10 دن کا ویزا: سیاحتی مقاصد کے لیے عمان جانے کے خواہشمند مسافروں اور عملے کے لیے سیاحتی جہاز کے ایجنٹ کی درخواست پر مجاز اتھارٹی کی طرف سے دیا جاتا ہے ۔ ویزا جاری ہونے کے 30 دنوں کے اندر اندراج مکمل کرنا ضروری ہے ۔ایک ماہ کا ویزا: سیاحتی مقاصد کے لیے عمان جانے کے خواہشمند مسافروں اور عملے کے لیے سیاحتی جہاز کے ایجنٹ کی درخواست پر مجاز اتھارٹی کی طرف سے دیا جاتا ہے ۔ ویزا جاری ہونے کے 30 دنوں کے اندر اندراج مکمل کرنا ضروری ہے ۔