عمارتی لکڑی کی سمگلنگ | راجواڑ ہندوارہ میں فارسٹر رنگے ہاتھوں پکڑاگیا

کپوارہ//کپوارہ کے جنگلات میں سر سبز سونے کی لو ٹ کھسوٹ میں جہا ں سمگلر ملو ث ہیں وہیں پر اب جنگلات کے ملازم بھی ملو ث پائے جارہے ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ راجو اڑبالا ہندوارہ رینج میں فارسٹ پرو ٹکیشن کے اہلکارو ں نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر فارسٹر کو عمارتی لکڑی کی سمگلنگ میں رنگے ہاتھو ں پکڑا اور اس کی تحویل سے214مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضبط کی گئی ۔بتایا جاتا ہے کہ طوفانی ہوائو ں اور برف باری کی وجہ سے راجواڑ کے جنگلات میںسر سبز درختو ں کو نقصان پہنچنے کے بعد محکمہ جنگلات کے پانچ سو مکعب فٹ عمارتی لکڑی جمع کی جو انہیں فارسٹ ڈویژن لنگیٹ پہنچانی تھی جہا ں یہ عمارتی لکڑی صارفین میں تقسیم کرنی تھی ۔مذکورہ افسر ایک روز قبل ایک ٹریکٹر کے ذریعے یہ لکڑی فرو خت کرنے کیلئے لے جارہا تھا کہ فارسٹ پروٹکشن فورس اور محکمہ کے کنٹرول میں تعینات ملازمین نے ایک خصوصی کاروائی کے دوران ہندوارہ بائی پاس سڑک پر ٹریکٹر کوروک لیا گیا جس میں 214مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضبط کی گئی ۔ کنزر ویٹر فارسٹس نارتھ سرکل سوپور عر فان رسول نے اس واقع کی تصدیق کی کہ فارسٹر کے خلاف جو شکایت ملی ہے وہ صحیح ہے۔انہوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہمذکورہ فارسٹر کو معطل کیا گیا ۔